اسلام آباد :وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں ہونے والے دہشتگرد حملے پر کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردانہ کارروائیوں کا مکمل اور بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ "ہمیں توقع تھی کہ پاکستان پر دباؤ ڈالنے کے لیے اس قسم کی کارروائی کی جائے گی۔ اب تک دہشتگردی زیادہ تر سرحدی علاقوں تک محدود تھی، لیکن حالیہ حملے سے واضح پیغام دیا گیا ہے کہ دہشتگرد ملک کے ہر علاقے کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔”
خواجہ آصف نے کہا کہ "کابل کے حکمران پاکستان میں دہشتگردی کو روکنے کے لیے کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اسلام آباد تک اس جنگ کو لانا ایک واضح پیغام ہے، لیکن پاکستان ہر قسم کے ردعمل دینے کی قوت رکھتا ہے۔”
وزیر دفاع نے زور دیا کہ حکومت اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گی اور عوام کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔




