لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے ساتھ ون ڈے سیریز کے بقیہ 2 میچز کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد 3 ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول میں بھی ردوبدل کر دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق، اب 3 ملکی سیریز کے تمام میچز 18 سے 29 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
ابتدائی طور پر اس سیریز کے میچز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے تھے، تاہم آپریشنل وجوہات اور بورڈز کی مشاورت کے بعد شیڈول میں یہ تبدیلی کی گئی۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ون ڈے میچز 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے، جو پہلے 13 اور 15 نومبر کو ہونے تھے۔




