پاکستان میں زیرسمندر توانائی کے ذخائر میں اضافہ متوقع ہے، کیونکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پیٹرولیم کنسیشنز نے 23 نئے تیل و گیس بلاکس کی تلاش کی منظوری دے دی ہے۔
ماڑی انرجیز کے مطابق پاکستان ای اینڈ پی آف شور بِڈ راؤنڈ کے بعد کمپنی نے 18 بلاکس بطور آپریٹر اور 5 بلاکس شراکت داری میں حاصل کیے ہیں۔ نئے ذخائر کی تلاش کے لیے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی اور ترکش پیٹرولیم اوورسیز کمپنی کے ساتھ شراکت داری کی جائے گی۔
اس کے علاوہ پرائم گلوبل انرجیز، اورینٹ پیٹرولیم، فاطمہ پیٹرولیم اور یونائیٹڈ انرجی پاکستان بھی منصوبے میں شریک ہوں گے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم ایکسپلوریشن لائسنسز، پروڈکشن شیئرنگ اور جوائنٹ آپریٹنگ ایگریمنٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔
تلاش کا عمل مکران اور انڈس بیسن کے 23 مختلف بلاکس میں ہوگا، جس سے ملک میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور پیداوار میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔




