پاکستان
Trending

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

 

لاہور: لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھی بھجوادیا ہے۔

جسٹس شمس محمود مرزا ہائی کورٹ میں سنیارٹی میں پانچویں نمبر پر تھے اور 22 مارچ 2014 کو جج کے طور پر حلف اٹھا چکے ہیں۔ وہ ہائی کورٹ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان کے استعفے کی وجوہات ذاتی ہیں، تاہم عدالتی ماحول اور آئینی تبدیلیاں بھی اس فیصلے میں اثر انداز ہو سکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button