پاکستان
Trending

آزاد کشمیر اسمبلی: وزیراعظم چودھری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

 

مظفرآباد: آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم چودھری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے۔ تحریک چیئرمین اسمبلی چودھری قاسم مجید نے پیش کی، جبکہ متبادل قائد ایوان کے طور پر پیپلز پارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور کا نام بھی پیش کیا گیا ہے۔

تحریک کی کامیابی کے لیے ایوان میں 27 ووٹ درکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو 40 سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے، جس سے تحریک کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔ مسلم لیگ ن بھی تحریک کے حق میں ووٹ دے گی، تاہم وہ حکومت میں شامل نہیں ہوگی اور اپوزیشن کی حیثیت برقرار رکھے گی۔

اس سیاسی صورتحال سے آزاد کشمیر کی حکومت میں ممکنہ تبدیلی کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں، اور آج کی رائے شماری میں حتمی فیصلہ سامنے آئے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button