پاکستان
Trending

وفاقی آئینی عدالت کا پہلا فیصلہ: خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر پشاور ہائیکورٹ کا حکم معطل

 

 

اسلام آباد: پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے اپنا پہلا فیصلہ جاری کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ عدالت نے حکم امتناع جاری کیا ہے، جس کے تحت معاملہ زیر سماعت رہنے تک ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہو گا۔

سماعت جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی، جس میں خیبرپختونخوا حکومت نے نجی اداروں کی جانب سے سیکورٹی ڈیپازٹ کی شرط ختم کرنے کے فیصلے کو معطل کرنے کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے فیصلہ معطل کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کر دیا۔

اس دوران وفاقی آئینی عدالت نے پنجاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی مستقلی کی درخواست پر سماعت کی اور وکیل کے بغیر پیش نہ ہونے پر درخواست گزار کو ہدایت دی کہ اگلی سماعت پر وکیل کے ساتھ پیش ہوں۔ کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کے خلاف درخواست بھی عدالت نے نمٹا دی، کیونکہ اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تھی۔

وفاقی آئینی عدالت نے اپنے تین بنچز کی تشکیل کا اعلان کر دیا ہے، اور عدالتی کمروں کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔ چیف جسٹس امین الدین خان اور دیگر ججز مختلف بنچز میں سماعت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button