پاکستان
Trending

پنجاب حکومت سرگرم: سکولوں و کالجز میں سٹاف کی تقرری سے پہلے سیکس آفینڈرز چیک لازمی کرنے کی تجویز

 

لاہور: بچوں کے تحفظ کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے تمام تعلیمی اداروں میں ملازمتوں کے لیے امیدواروں کی نادرا کے سیکس آفینڈرز رجسٹر سے تصدیق کو لازمی قرار دینے کی سفارش کر دی ہے۔

پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے جاری کردہ دو صفحات پر مشتمل مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موجودہ بیک گراؤنڈ چیکنگ سسٹم ناکافی ہے اور اس کے ذریعے جنسی جرائم کا سابقہ ریکارڈ دریافت نہیں ہوتا، جس کے باعث بچوں کے لیے ممکنہ خطرات باقی رہ جاتے ہیں۔

مراسلے میں سفارش کی گئی ہے کہ محکمہ قانون و انصاف تعلیمی اداروں کو سیکس آفینڈرز رجسٹر تک باضابطہ رسائی دلانے کے لیے میکانزم تیار کرے اور تمام سرکاری و نجی اداروں میں اس ویریفکیشن کو لازمی قرار دیا جائے۔

مزید کہا گیا ہے کہ نئی بھرتیوں کے علاوہ موجودہ فیکلٹی اور سٹاف کی بھی رجسٹر سے جانچ ضروری ہے تاکہ بچوں کے تحفظ کے نظام کو مضبوط بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button