پاکستان
Trending

ضمانت کا مطلب بریت نہیں، حقائق سے انکار کرنا خود کو دھوکہ دینا ہے:عطا تارڑ کا ردعمل

 

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ضمانت ملنا کیس کا اختتام نہیں، یہ سمجھنا غلط ہے کہ ملزم بری ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمانت ملنے والوں کو حقیقت کا ادراک ہونا چاہیے اور خود کو دھوکہ دینا بند کرنا چاہیے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر 190 ملین پاؤنڈ کے میگا کرپشن کیس میں ثبوت کی بنیاد پر 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالت میں ملزم نے اربوں روپے کی پراپرٹی ٹائیکون کو دیے جانے کی وضاحت نہیں دی اور مقدمے میں شواہد نے جرم ثابت کر دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ضمانت پر خوشیاں منانا مناسب نہیں کیونکہ مقدمہ ابھی زیر سماعت ہے اور قانون کے مطابق ضمانت اور بریت میں واضح فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی واضح ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کا گھپلا بند لفافے کی منظوری سے کیا گیا اور اس میں شامل تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button