کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کے جنگی جہاز گرائے اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آج دنیا کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور بھارت مایوس ہو کر خاموش بیٹھا ہے۔
گورنر سندھ نے بھارت میں اقلیتوں کی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ وہاں اقلیتیں محفوظ نہیں اور انہیں مذہبی آزادی حاصل نہیں۔




