پاکستان
Trending

دریائے چناب میں سیلابی صورتحال، جلالپور بھٹیاں میں دریائی کٹاؤ سے زرعی رقبہ متاثر

 

جلالپور بھٹیاں: دریائے چناب کے سیلابی ریلوں نے جلالپور بھٹیاں کے مختلف علاقوں میں نقصان پہنچایا ہے، جہاں دریائی کٹاؤ کے باعث بھوہن فاضل سمیت کئی علاقوں میں سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی دریا برد ہو گئی۔

متاثرہ علاقوں میں کٹاؤ کا عمل جاری ہے، جبکہ مقامی آبادی نے حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق حکومت کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے حفاظتی پشتے بھی مکمل نہیں ہو سکے، جس کے باعث خطرات برقرار ہیں۔

ادھر پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال ہے، تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دریاؤں کے بہاؤ میں استحکام دیکھا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ دریائے چناب میں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے اور سیلابی صورتحال نچلے درجے پر آ گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button