اسلام آباد:چیف جسٹس امین الدین خان نے آئینی عدالت کے قیام کے بعد اپنے پہلے پیغام میں کہا کہ عدالت کا اولین فریضہ بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت کے ساتھ کی جائے گی اور ہر معاملہ انصاف، عدالتی وقار اور احتیاط کے ساتھ نمٹایا جائے گا۔
چیف جسٹس نے شفافیت اور عوامی رسائی کو عدالتی اعتماد کے لیے بنیادی ستون قرار دیا۔




