اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے صنعت کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے اور ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کا پچھلے پانچ سال کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کی۔ فنڈ کی رقم صرف برآمدات، ریسرچ، تربیت اور جدید سہولتوں کے لیے استعمال ہوگی، غیر متعلقہ استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں۔




