راولپنڈی: آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقات کی اور دفاع، سیکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی میں اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات کی۔
ملاقات کے دوران مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے گئے۔




