کاروبار

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ

پاکستان میں دو روز کی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 1400روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 49 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے اضافے سے 2 لاکھ 99 ہزار 468 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 14 ڈالر اضافے کے بعد 3309 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونا 3600 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 47 ہزار 900 روپے کا ہوگیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button