پاکستان

پاکستان کی بقا اور ترقی قائداعظمؒ کے اصولوں اور افکار پر عمل کرنے میں ہی ممکن ہے، مریم نواز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77ویں برسی پر گہری عقیدت اور احترام کا اظہار  کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کی بقا اور ترقی قائداعظمؒ کے اصولوں اور افکار پر عمل کرنے میں ہی ممکن ہے۔

مریم نواز شریف نے قائداعظمؒ کو صداقت، دیانت اور بے خوف قیادت کی زندہ مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے افکار کے بغیر پاکستان کی منزل ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذات، نسل یا فرقہ سے بالاتر ہو کر پاکستان کی تعمیر اور حفاظت ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان کو قائداعظمؒ کی فکر کے مطابق انصاف، رواداری اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے اور یہ اصول ہی ملک کی ترقی کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں قائداعظمؒ کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button