پاکستان
Trending

کم عمر طلبہ گرفتار نہ ہوں، والدین کی ذمہ داری پر زور:مریم نواز کی ہدایت

 

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبہ کی گرفتاری معطل کر دی اور بچوں پر ہتھکڑیاں لگانے کے عمل پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعلیٰ نے 16 سال کے بچوں کے لیے اسمارٹ کارڈ اور موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا اصولی فیصلہ کیا اور کہا کہ پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس ہفتۂ آگاہی منائے گی۔ ہیلمٹ نہ پہننے کی پہلی خلاف ورزی پر صرف وارننگ چالان جاری کیا جائے گا۔

مریم نواز نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو روڈ سیفٹی اور ہیلمٹ پہننے کی اہمیت سے آگاہ کریں، اور ٹریفک پولیس عوام کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آئے۔

اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2445 پولیس گاڑیاں قانون کی زد میں آئیں۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ قوانین عوام کی جان کی حفاظت کے لیے ہیں اور ہر شہری کو ان پر عمل کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button