بین الاقوامی
Trending

افغان طالبان دہشت گردوں کے سرپرست، عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ: اقوام متحدہ کا بڑا انتباہ

 

نیویارک : اقوام متحدہ نے افغانستان میں طالبان رجیم کی پالیسیوں کو خطے اور عالمی استحکام کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ موجودہ افغان حکومت دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ میں افغان طالبان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ طالبان رجیم دہشت گردوں کی سرپرست بن چکی ہے، جو نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
طالبان کی انتہا پسندانہ سوچ اور عسکری گروہوں کو دی جانے والی کھلی چھوٹ نے بین الاقوامی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے۔رپورٹ میں افغانستان کے داخلی حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ خواتین کے بنیادی حقوق کی منظم پامالی اور ان پر عائد سخت ترین پابندیاں طالبان رجیم کی پہچان بن چکی ہیں۔
عام شہریوں کی آزادیوں پر بیجا قدغنیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی ادارے کے لیے بڑے سوالیہ نشان ہیں۔
اقوام متحدہ نے واضح کیا ہے کہ طالبان کی انتہا پسندانہ پالیسیوں اور دہشت گردوں کی حمایت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اثرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ عالمی ادارے نے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان فوری طور پر اپنی روش بدلیں اور عالمی سطح پر کیے گئے انسانی حقوق کے وعدوں کی پاسداری کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button