کھیل

ناصر اقبال ایشین سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

کوچینگ: (ویب ڈیسک) پاکستان کے ناصر اقبال ایشین سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

ملائیشیا کے شہر کوچینگ میں جاری ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں ناصر اقبال اپنی شاندار پرفارمنس کے بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے جب کہ نور زمان کو شکست کا سامنا رہا۔

پری کوارٹر فائنل میں ناصر اقبال نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی کو شکست دی اور لائی چیوک نم کے خلاف 11 ۔7، 2 ۔ 11، 11 ۔5 اور 11 ۔ 8 سے کامیابی حاصل کی جب کہ کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ ہانگ کانگ کے ہینری لیونگ سے ہوگا۔

دوسری جانب ورلڈ انڈر 23 چیمپئن نور زمان پری کوارٹر فائنل میں اپنا میچ ہار گئے، نور زمان میچ کے دوران انجری کا شکار رہے لیکن کمر میں تکلیف کے باوجود انہوں نے میچ مکمل کیا۔

نور زمان کو ملائیشیا کے جواسم چواہا نے 3 ۔ 2 سے شکست دی، ملائیشین کھلاڑی کا نور زمان کیخلاف جیت کا اسکور 11 ۔ 3، 11 ۔ 3، 3۔ 11، 10 ۔12 اور 11۔ 2 رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button