مظفر آباد: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے ریاست میں مواصلاتی انقلاب لانے کے لیے 10 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی ہے، جس کے تحت پورے خطے میں 5G انٹرنیٹ سروسز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ فیصل ممتاز راٹھور نے اس فیصلے کو ریاست کی معاشی اور سماجی ترقی کے لیے سنگِ میل قرار دیا ہے۔
فیصل ممتاز راٹھور نے اس منصوبے کے چار بنیادی ستونوں پر روشنی ڈالی۔ دور دراز علاقوں کے لیے ای لرننگ اور ای ہیلتھ کے ذریعے جدید سہولیات کی فراہمی۔ ای گورننس کے ذریعے سرکاری نظام میں شفافیت اور تیزی۔ ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع۔ اس منصوبے کا مقصد صرف شہروں تک محدود رہنا نہیں بلکہ ہر گاؤں کو ڈیجیٹل ترقی کا حصہ بنانا ہے۔




