پاکستان
Trending

تقسیم کرنے والے عناصر کی اب کوئی گنجائش نہیں: حافظ طاہر اشرفی

 

لاہور : چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد پر پوری قوم اور امتِ مسلمہ کے نام ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں مثالی مذہبی ہم آہنگی موجود ہے اور انتہا پسندانہ سوچ کو جڑ سے اکھاڑنے کا وقت آ گیا ہے۔
حافظ طاہر اشرفی نے اسلام آباد دھماکے کے بعد تمام مسالک کے علما کے ایک ساتھ کھڑے ہونے کو "قومی اتحاد کی علامت” قرار دیا اور کہا کہ یہی وہ وحدت ہے جس سے پاکستان کے دشمن خوفزدہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ امن کمیٹیوں کے قیام کا واحد وژن "پیغامِ پاکستان” (متفقہ ریاستی بیانیہ) کو گلی گلی تک پہنچانا ہے تاکہ نفرتوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ دینِ اسلام میں کسی قسم کے جبر، تشدد یا زبردستی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے امت کو درپیش چیلنجز کا حل پیش کرتے ہوئے درج ذیل مطالبات کیے۔مسلمانوں کے تمام مسائل کا واحد حل گروہ بندیوں سے بالاتر ہو کر متحد ہونے میں ہے۔ ان لوگوں کا راستہ روکا جائے جو مسلکی یا سیاسی بنیادوں پر امت کو تقسیم کرنے کے درپے ہیں۔رمضان کا تقاضا ہے کہ ہم نفرتوں کو مٹا کر ایک دوسرے کے لیے محبت اور برداشت کے جذبات پیدا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button