اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت آئی ٹی شعبے اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز سے استفادے سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں عوامی خدمات کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے عوامی خدمات کو مزید مؤثر بنانا وزیراعظم اور حکومت پاکستان کی ترجیح ہے۔ حکومت شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، خدمات تک رسائی آسان بنانے اور نظام میں کارکردگی بڑھانے پر توجہ دے رہی ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے مؤثر استعمال سے عوامی خدمات کے معیار میں بہتری لائی جا سکتی ہے اور شہریوں کے لیے سہولیات کی فراہمی مزید آسان بنائی جا سکتی ہے۔
اجلاس میں وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ، معاون خصوصی طارق باجوہ اور متعلقہ وزارتوں و محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔




