پاکستان
Trending

محکمہ اوقاف کا مزارات کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کا فیصلہ

محکمہ اوقاف کا مزارات کی 24 گھنٹے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ
لاہور: محکمہ اوقاف پنجاب نے صوبے کے اہم مزارات کی سکیورٹی اور نگرانی جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پہلے مرحلے میں 10 ماڈل مزارات کو ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک کردیا گیا ہے، جہاں 128 کیمروں کے ذریعے بیک وقت لائیو نگرانی کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور اور ملتان کے 4،4 مزارات کو ابتدائی طور پر ڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام سے منسلک کیا گیا ہے۔ باقی ماڈل مزارات کو بھی آئندہ دو ماہ کے دوران جدید مانیٹرنگ سسٹم کا حصہ بنایا جائے گا۔

ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مزارات کی سکیورٹی، زائرین کی آمدورفت اور انتظامی امور کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔

محکمہ اوقاف کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل مانیٹرنگ سے مزارات پر سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی میں مدد ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button