پاکستان
Trending

افغانستان کو فتنہ الخوارج یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، جہاد کا اختیار صرف ریاست کو ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

 

راولپنڈی :چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغانستان کو فتنہ الخوارج اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، کیونکہ افغان طالبان کی پشت پناہی سے دہشتگردی کے ذریعے پاکستان میں معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

قومی علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج کی جو تشکیلیں افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوتی ہیں، ان میں تقریباً 70 فیصد عناصر افغان شہریوں پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی فرد یا گروہ جہاد کا حکم یا فتویٰ دینے کا مجاز نہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے خطاب میں ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز، دہشتگردی کے خلاف اقدامات، قومی سلامتی کے امور اور عالمی برادری میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے جنگی تیاریوں کے ساتھ ساتھ علم، فہم اور فکری تربیت کی اہمیت پر بھی زور دیا اور علماء و مشائخ کے کردار کو قومی یکجہتی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button