لکھنؤ:بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف خاتون ڈاکٹر کا نقاب زبردستی ہٹانے کے معاملے پر مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ سماج وادی پارٹی کی رہنما سمیہ رانا کی درخواست پر لکھنؤ میں یہ مقدمہ درج ہوا۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے اس واقعے کو خواتین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور ذاتی آزادی پر سنگین حملہ قرار دیا ہے۔ تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات معاشرتی سطح پر خوف اور عدم تحفظ کا ماحول پیدا کرتے ہیں اور خواتین کی عزت، شناخت اور خودمختاری کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ واقعہ بھارت میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے جاری مباحث اور سیاسی کشیدگی میں اضافہ کر سکتا ہے، اور بین الاقوامی سطح پر بھی تشویش پیدا کر سکتا ہے۔




