پاکستان
Trending

شمالی وزیرستان: پاک فوج کا بڑا ایکشن، افغان طالبان کی دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد ہلاک

 

راولپنڈی/ میرانشاہ : پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کے علاقے میں پاک فوج نے دہشت گردوں اور دراندازوں کے خلاف ایک انتہائی مؤثر اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان اور ‘فتنہ الخوارج’ کی سرحد عبور کرنے کی بڑی سازش خاک میں ملا دی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فوج کی کاری ضرب کے نتیجے میں متعدد حملہ آور ہلاک ہو گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ جھڑپ شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے مواز کلے میں پیش آئی ، جہاں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد سرحد پار سے پاکستانی حدود میں داخلے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔پاک فوج نے انٹیلیجنس معلومات پر بروقت ایکشن لیتے ہوئے دراندازوں کو گھیرے میں لے لیا اور ان کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
پاک فوج کی شدید کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کو درج ذیل نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ متعدد افغان طالبان ہلاک (جہنم واصل) ہو گئے جبکہ دیگر شرپسند اپنی پوسٹیں اور ٹھکانے چھوڑ کر پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے۔پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے زیرِ استعمال ٹھکانوں اور پناہ گاہوں کو نشانہ بنا کر انہیں مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور فتنہ الخوارج سمیت کسی بھی بیرونی دراندازی کا جواب اسی سختی اور شدت سے دیا جائے گا۔ سرحدوں پر کسی بھی قسم کی شرپسندی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button