پنجاب میں ایک اہم معدنی دریافت سامنے آئی ہے، جہاں دریائے سندھ کے بیڈ میں تقریباً 32 ٹن سونے کے ذخائر ملنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ جیالوجیکل سروے آف پاکستان کے مطابق، علاقے میں پلاسر گولڈ پایا گیا ہے۔
تحقیقات غازی تا اٹک خورد کے علاقوں میں کی گئی، اور سونے کی تلاش کے لیے نو بلاکس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت نے کنسلٹنسی کی منظوری دے دی ہے تاکہ ذخائر کی مزید کھوج اور استخراج کا کام شروع کیا جا سکے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت نہ صرف صوبے کے معدنی وسائل میں اضافہ کرے گی بلکہ معیشت اور سرمایہ کاری کے مواقع بھی بڑھائے گی۔




