پاکستان
Trending

پاکستان پرامن ایٹمی طاقت، بلاول بھٹو نے بھارت کی عالمی سطح پر کردار بے نقاب کیا:شرجیل میمن

 

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ایٹمی طاقت ہے اور بانی پاکستان ذوالفقار بھٹو نے ملک کی بنیاد مضبوط اور متفقہ آئین کے تحت رکھی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کو مضبوط اور متحد دیکھنا نہیں چاہتے، لیکن پیپلز پارٹی نے صوبوں کو خودمختاری دی اور اداروں کو مستحکم کیا۔

شرجیل میمن نے بلاول بھٹو کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف عالمی سطح پر مؤقف اختیار کیا اور سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھر تعمیر کرنے والا سب سے بڑا رہائشی منصوبہ شروع کیا۔ انہوں نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام اور تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا بھی ذکر کیا، جسے سابق صدر آصف زرداری نے شروع کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو متعدد مواقع پر شکست دی، بھارتی پائلٹ کو واپس بھیجنے اور دیگر "مس ایڈونچر” میں بھارت عالمی سطح پر تنقید کا سامنا کر رہا ہے۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ سندھ متحد ہے، پاکستان بنانے والا صوبہ سندھ ہے، اور بلاول بھٹو عوام کی حمایت سے اقتدار میں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ اداروں کی مضبوطی کی حامی رہی اور کبھی کسی سازش کا حصہ نہیں بنی، جبکہ دشمن میلی آنکھ سے پاکستان کو دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button