حکومت نئے سال پر عوام کو ریلیف دینے کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں فی لٹر 10 روپے 60 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 8 روپے 59 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
اوگرا کل ورکنگ پیپر حکومت کو بھجوا رہا ہے، جس کے بعد وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔
یہ اقدام عوام پر ایندھن کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔




