بین الاقوامی
Trending

افغانستان میں طالبان مخالف مسلح گروپس متحرک، چار صوبوں میں حملوں اور ہلاکتوں کے دعوے

 

کابل:افغانستان میں طالبان مخالف مسلح تنظیموں نے مختلف صوبوں میں تازہ کارروائیوں کا دعویٰ کیا ہے۔ افغانستان فریڈم فرنٹ، افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ اور نیشنل فرنٹ فار انڈیپینڈنس کے مطابق کنڑ، زابل، کپیسہ اور کابل میں طالبان اہلکاروں اور کمانڈرز کو نشانہ بنایا گیا۔

افغانستان فریڈم فرنٹ کے مطابق صوبہ کنڑ کے دارالحکومت اسعدآباد میں طالبان کی ایک چوکی پر حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے صوبہ زابل کے ضلع شہر صفا میں طالبان کے ایک انٹیلی جنس اہلکار کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تنظیم کے مطابق صوبہ کپیسہ کے ضلع تگاب میں کارروائی کے دوران طالبان فورسز کے اہم کمانڈر ملا سمرگل بھی ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب نیشنل فرنٹ فار انڈیپینڈنس نے صوبہ کابل کے ضلع پغمان میں طالبان گروپ کے ایک رکن کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تینوں مسلح تنظیموں کے دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی، تاہم مختلف علاقوں میں حملوں کی اطلاعات نے افغانستان کی سکیورٹی صورتحال اور طالبان حکومت کے ملک پر مکمل کنٹرول کے دعوؤں کو ایک بار پھر زیرِ بحث لا دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button