پاکستان
Trending

جام کمال اور سعودی سفیر کی ملاقات،سعودی وژن 2030 سے پاکستان کے لیے سرمایہ کاری کے نئے راستے کھلنے کی امید

اسلام آباد:پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے سعودی سفیر ڈاکٹر راجح البقمی کی ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر غور کیا گیا۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت پاکستان کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاکستان اور جی سی سی کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ دونوں فریقوں کے لیے نئی منڈیوں تک رسائی اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کا ذریعہ بنے گا۔

ملاقات میں سعودی سفیر نے پاکستان کے ساتھ زرعی تعاون اور علاقائی تجارتی روابط مضبوط بنانے میں دلچسپی ظاہر کی اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button