وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے کسی سیاسی رہنما یا جماعت کو مائنس نہیں کیا، بلکہ ہمیں مائنس کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مذاکرات میں اصل رکاوٹ خود بانی پی ٹی آئی ہیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کے لیے مکمل طور پر واضح اور سنجیدہ ہے، تاہم دوسری جانب فیصلہ سازی میں ابہام پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار کسی کو نہیں دیا، جس کے باعث بات چیت کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش مشاورت کے بعد کی گئی اور ایسا ممکن نہیں کہ اس سے قبل نواز شریف یا اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد میں نہ لیا گیا ہو۔




