ماحولیات

ڈائنوسارز کی اجتماعی ہلاکت، ’موت کے دریا‘ کا معمہ حل طلب

کینیڈا کے صوبے البرٹا کے سرسبز جنگلات کی ڈھلوانوں کے نیچے وسیع پیمانے پر اجتماعی قبریں پوشیدہ ہیں۔

یہ قبریں کسی انسان کی نہیں بلکہ کروڑوں سال پہلے آباد ڈائنوسار کی ہیں اور یہاں ایک دو نہیں بلکہ ہزاروں ڈائنوسار دفن ہیں جو کسی بڑی تباہی کا شکار ہو کر یکایک فنا ہو گئے تھے۔

اب ماہرینِ آثارِ قدیمہ کی ایک ٹیم ’پائپ سٹون کریک‘ پہنچ چکی ہے تاکہ سات کروڑ 20 لاکھ سال پرانے اس معمے کو حل کیا جا سکے کہ یہ سب ایک ساتھ کیسے مرے؟ اور شاید اسی وجہ سے اس جگہ کو ’موت کے دریا‘ کا نام دیا گیا ہے۔

انھوں نے اس سر بستہ راز کو جاننے کی ابتدا ایک بھاری بھرکم سلیج ہتھوڑے کی ضرب سے کی کیونکہ چٹان کی موٹی تہہ کو توڑنے کے لیے زبردست طاقت درکار ہے۔

اس کھدائی کرنے والی ٹیم کی سربراہی کرنے والی پروفیسر ایملی بیمفورتھ اسے ‘عہد قدیم کے سونے’ سے تعبیر کرتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button