کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈمارشل کی قیادت میں افواج پاکستان دہشت گردی کے خلاف مکمل طور پر پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کو معرکہ حق میں ایسا سبق دیا گیا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا۔
وزیراعظم نے بتایا کہ دہشت گردوں کو بعض ہمسایہ ممالک کی جانب سے سپورٹ مل رہی ہے، جس کی وجہ سے بلوچستان میں مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک حکومت اور افواج چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ این ایف سی کے تحت صوبوں کو وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں اور پنجاب سالانہ 11 ارب روپے بلوچستان کو منتقل کرتا ہے۔ ترقیاتی اقدامات کے سلسلے میں بلوچستان میں 5 دانش اسکول بیک وقت قائم کیے جا رہے ہیں، اور عوام کو پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بھی پہنچایا جا رہا ہے۔




