کراچی: معروف کرکٹر اور کاروباری شخصیت علی ترین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی میں حصہ نہیں لیں گے۔
علی ترین نے واضح کیا کہ مستقبل میں پی ایس ایل میں واپسی صرف جنوبی پنجاب کے لیے ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملتان سلطانز کی ٹیم فروخت کے لیے آئی تو وہ اس میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔
پی ایس ایل سیزن 11 میں علی ترین بطور تماشائی اسٹیڈیم میں موجود رہیں گے۔




