پشاور: پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری نے 9 مئی کے پشاور واقعات کی 16 ویڈیوز اور آڈیو کا فریم بہ فریم تجزیہ مکمل کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ویڈیوز میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمور جھگڑا اور عرفان سلیم کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
تجزیے میں ویڈیوز میں کسی قسم کی ایڈیٹنگ کے شواہد نہیں ملے۔ رپورٹ پشاور کے تھانہ شرقی کو بھیج دی گئی ہے اور یہ قانونی کارروائی میں اہم ثبوت کے طور پر استعمال ہوگی۔




