پاکستان
Trending

سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم منظور، اپوزیشن کا شور شرابہ اور واک آؤٹ

اسلام آباد: سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری مکمل ہو گئی۔ 59 شقوں کی منظوری کے لیے 64 ووٹ حق میں آئے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیم ایوان میں پیش کی، جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے شق وار ووٹنگ کا آغاز کیا۔ ترمیم پر ووٹنگ کے دوران ایوان میں اپوزیشن اراکین نے شور شرابہ کیا، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور بعد ازاں ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔

احتجاج کے دوران سینیٹر روبینہ ناز نے پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو کو احتجاج میں شامل ہونے کا کہا، تاہم وہ شریک نہیں ہوئے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے منظوری کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام سینیٹرز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے تعاون کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میثاقِ جمہوریت میں آئینی عدالت کا قیام ایک بنیادی نکتہ تھا، جبکہ مشترکہ کمیٹی اجلاسوں میں تمام جماعتوں نے اپنی تجاویز پیش کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button