پاکستان
Trending

ہماری افواج دہشتگردوں کے خلاف ہر روز مؤثر اقدامات کر رہی ہیں:وزیراعظم شہباز شریف

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے معیشتی میدان میں کم عرصے میں نمایاں پیشرفت دکھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط خوش آئند ہیں اور اس سے ملکی معیشت اور دفاعی پیداوار دونوں کو فائدہ ہوگا۔

وزیراعظم نے پاک فضائیہ کی جانب سے تیمور ویمن سسٹم کی کامیاب لانچ پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور بتایا کہ مئی کی جنگ کے بعد پاکستانی جنگی جہازوں کی دنیا میں مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہماری افواج دہشتگردوں کے خلاف ہر روز مؤثر اقدامات کر رہی ہیں اور ملکی دفاع میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button