پاکستان
Trending

"آپریشن ہوا تو اعلانیہ ہوگا”؛ طلال چودھری کا کے پی حکومت کو وادی تیراہ کے 4 ارب کا حساب دینے کا چیلنج

 

اسلام آباد : وفاقی وزیر مملکت طلال چودھری نے خیبرپختونخوا حکومت کے ‘خفیہ آپریشن’ سے متعلق دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی تیراہ آپریشن پر سیاست دراصل اربوں روپے کی کرپشن چھپانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ وفاق صوبے میں جو بھی قدم اٹھائے گا، وہ ڈنکے کی چوٹ پر اور اعلانیہ ہوگا۔
طلال چودھری نے صوبائی حکومت پر مالی بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے کہا وادی تیراہ کی امداد کے لیے مختص 4 ارب روپے میں سے آدھے سے زیادہ پیسے کہیں اور اڑا دیے گئے ہیں۔ یہ خطیر رقم اب جیبوں میں نہیں چھپ سکتی، اس کا ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ کوہستان سکینڈل میں ایک ٹرک ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے 4 ارب روپے نکلے ہیں، تیراہ اسکینڈل کی حقیقت بھی جلد عوام کے سامنے آئے گی۔وزیر مملکت نے پی ٹی آئی کے بیانیے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے گلگت تک جو بھی کارروائی ہو رہی ہے وہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہے۔ پی ٹی آئی ہمیشہ اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے "آپریشن” جیسے حساس موضوعات پر سیاست کرتی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ وفاق کا مقصد ملک بھر میں امن و امان کا قیام ہے، جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button