پاکستان
Trending

سیاسی دباؤ اور امتیاز کے بغیر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، مشیر اطلاعات

 

پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ صوبے میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن بلاامتیاز جاری ہے، سرکاری زمینوں اور گرین بیلٹس سے غیر قانونی تعمیرات ہٹائی جا رہی ہیں۔ یہ کارروائی کسی سیاسی دباؤ، انتقام یا پسند و ناپسند کے بغیر کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے بعد سڑکوں، بازاروں اور چوراہوں کو بحال کرکے ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جائے گی، جبکہ شہریوں کی سفری سہولت کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ بھی متعارف کرائی جائے گی۔

ثمر ہارون بلور کے مطابق پشاور میں نکاسی آب اور پینے کے صاف پانی کے مسائل حل کرنے کے لیے سیوریج اور صاف پانی کی لائنیں الگ کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو بہتر بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button