بین الاقوامی
Trending

سپین میں ٹرین حادثہ، 68 ہلاکتیں، کمپیوٹر نظام کی خرابی کے بعد ٹرینیں چلانے کا فیصلہ زیرِ تفتیش

 

سپین: سپین میں ٹرین حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 68 ہوگئی، جبکہ متعدد زخمی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ درجنوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ہسپانوی میڈیا کے مطابق میڈرڈ کے جنوب میں اوردا کے قریب پیش آنے والے حادثے کے حوالے سے وزیر ٹرانسپورٹ آسکر پوینتے نے بتایا کہ کمپیوٹر نظام میں خرابی کے باعث ابتدائی طور پر چھ ٹرینوں کو روک دیا گیا تھا، جن میں حادثے کا شکار ہونے والی دونوں ٹرینیں بھی شامل تھیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق نظام میں خرابی کے بعد کنٹرول سینٹر نے ٹرینوں کو دوبارہ روانہ کرنے کی اجازت دی، تاہم اس دوران رفتار کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی۔ بعدازاں رینفے کی ٹرین پٹری پر موجود ایریو کی ٹرین سے جا ٹکرائی۔

آسکر پوینتے نے ٹرینوں کی دوبارہ روانگی کے فیصلے کو ناقابلِ فہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ غیر معمولی حالات میں کیا گیا۔ حادثے کے بعد ریلوے کے حفاظتی نظام اور متعلقہ حکام کے فیصلوں پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

حکام حادثے کی وجوہات اور واقعات کی ترتیب کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ کمپیوٹر نظام میں خرابی کے بعد ٹرینوں کو دوبارہ چلانے کا فیصلہ کن حالات میں کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button