پاکستان

رانا ثناء اللہ نے اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے دروازے دوبارہ کھول دیے

 

اسلام آباد:مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے اپوزیشن کو غیرمشروط مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے بات چیت کی پیشکش بدستور برقرار ہے۔ انہوں نے اپوزیشن سے اپیل کی کہ وہ وزیراعظم کی پیشکش قبول کریں اور ملاقات کے لیے آگے بڑھیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملک کے مسائل کا حل پارلیمنٹ کے ذریعے نکلے گا اور مل بیٹھ کر بات کرنے سے ہی معاملات بہتر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مذاکرات میں شرائط سے بالاتر ہو کر سوچنے پر زور دیا۔

انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ اگر سیاستدان آپس میں بیٹھنے کو تیار نہیں تو ملک کیسے آگے بڑھے گا، اور یاد دلایا کہ چار سال تک اپوزیشن سے رابطے نہ ہونے سے پارلیمانی نظام کو نقصان پہنچا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button