وزیراعظم شہباز شریف نے شیخ زید بن ہمدان کو پاکستان میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ شیخ محمد بن زید النہیان ہمیشہ پاکستان کے مخلص دوست رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ شیخ محمد بن زید پاکستان کے ساتھ مشترکہ منصوبے اور تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکتا ہے۔
شہباز شریف نے مشترکہ منصوبوں کو دونوں ملکوں کے مفاد میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ جی ٹو جی فریم ورک کے تحت طے پانے والا معاہدہ ایک مثبت آغاز ہے جو مستقبل میں تعاون کے نئے دروازے کھولے گا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ محمد بن زید کا دل پاکستانی عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے اور یہ تعلقات دونوں قوموں کے لیے خوشحالی کا باعث بنیں گے۔




