امریکہ نے ایف 15 ای جنگی طیاروں کا ایک سکواڈرن مشرق وسطیٰ کے ایک اڈے پر پہنچا دیا ہے۔ امریکی سینٹ کام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اسکواڈرن 18 جنوری کو تعینات کیا گیا اور یہ خطے میں جنگی تیاریوں اور سیکورٹی کو مضبوط کرنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سکواڈرن خطے میں استحکام کو فروغ دینے اور ممکنہ خطرات کے فوری جواب کے لیے تیار رہے گا۔




