کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاکہنا ہےکہ گل پلازہ سانحے میں اب تک 61 لاشیں بازیاب ہو چکی ہیں، جبکہ 15 افراد لاپتہ ہیں اور 52 افراد کے ڈی این اے کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گل پلازہ میں کل 88 افراد لاپتہ ہوئے تھے اور انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے متاثرہ دکانداروں کے لیے فی کس پانچ لاکھ روپے فوری مالی امداد دینے کا اعلان بھی کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ گل پلازہ کو دو سال کے اندر دوبارہ تعمیر کیا جائے گا اور واضح کیا کہ اٹھارویں ترمیم سے پہلے کیے گئے اقدامات پر سیاسی تنازعہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کی پیپلز پارٹی کی حکومت غیر قانونی عمارتوں کو قانونی بنانے میں ملوث نہیں تھی۔




