کراچی: گل پلازہ سانحے کے نویں روز بھی ریسکیو اور تلاش و تخلیہ کے کام جاری ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے مزید دو افراد کی باقیات نکال لیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 73 ہو گئی ہے۔
جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد شامل ہیں۔ چار افراد کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ہوئی اور انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔
نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات فاروق ستار اور منعم ظفر نے بھی شرکت کی۔




