پاکستان
Trending

سرحد پار دہشت گردی پر پاکستان کا سخت ایکشن: آپریشن ’غضب للحق‘ میں افغان طالبان کی 252 پوسٹیں تباہ، عطا تارڑ

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سرحد پار سے ہونے والی حالیہ دراندازی کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے کیے گئے آپریشن ’غضب للحق‘ کی جامع رپورٹ پیش کر دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کو چیلنج کرنے والوں کو سرحد کے اس پار ہی عبرت کا نشان بنا دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے اپنے تفصیلی بیان میں بتایا کہ اس آپریشن کے نتیجے میں دشمن کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔ اب تک کی کارروائیوں میں افغان طالبان رجیم کے 684 کارندے ہلاک اور 912 زخمی ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر 252 چیک پوسٹیں ملیا میٹ کی گئیں، جبکہ عسکری برتری برقرار رکھتے ہوئے 44 پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا۔
دشمن کے دفاعی ڈھانچے کو ضرب لگاتے ہوئے 229 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کر دی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق 14 اور 15 مارچ کی شب ہونے والی کارروائیوں میں قندھار کو مرکز بنایا گیا جہاں دہشت گردوں کے اسلحہ ذخیرہ کرنے کی تنصیبات کو نیست و نابود کیا گیا۔
ایک انتہائی اہم خفیہ سرنگ (Tunnel) کو تباہ کیا گیا جو حساس ٹیکنیکل آلات کی چھپاہ گاہ تھی۔
چترال کے سامنے واقع افغان ’بدینی پوسٹ‘ پر دہشت گردوں کا وہ لانچنگ پیڈ (Jump-off Point) ختم کر دیا گیا جو حملوں کے لیے استعمال ہوتا تھا۔
عطا اللہ تارڑ نے افغان حکام اور میڈیا کی جانب سے سویلین نقصانات کے دعوؤں کو سراسر جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا "پاکستانی فورسز نے صرف دہشت گرد ٹھکانوں کو پیشہ ورانہ مہارت سے نشانہ بنایا۔ کسی بھی شہری آبادی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل کو کچلنے کے لیے پرعزم ہے اور اپنی زمین کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button