پاکستان

سیاسی اتار چڑھاؤ سے معیشت متاثر نہیں ہونی چاہیے: اسحاق ڈار

لاہور: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی سمت کو سیاسی تبدیلیوں سے متاثر نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ پائیدار ترقی کا انحصار مستقل مزاجی پر ہوتا ہے۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "میں لاہور چیمبر آف کامرس کا صدر رہ چکا ہوں، اس لیے مجھے کاروباری طبقے کی زبان اور مسائل کی بہتر سمجھ ہے۔ ہماری صنعت کو برآمدات بڑھانے پر خاص توجہ دینی چاہیے تاکہ معیشت مستحکم ہو سکے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "بزنس کمیونٹی کے مسائل میرے لیے اجنبی نہیں۔ میں نے ‘میثاقِ معیشت’ کے لیے دل و جان سے کوششیں کیں، اور مسلم لیگ (ن) کے دور میں اقتصادی اشاریے مثبت سمت کی جانب جا رہے تھے۔”

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک نظریاتی ریاست ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوا تھا، اور ہمیں اس مقصد کو ہمیشہ پیشِ نظر رکھنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button