پاکستان
Trending

لاہور حادثے سے بچ گیا، مریم نواز کا پورے پنجاب میں بلڈنگ سیفٹی آڈٹ کا حکم، کوتاہی پر سخت ایکشن کی وارننگ

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور کی 25 منزلہ عمارت میں حالیہ آتشزدگی کے دوران بروقت رسپانس نے شہر کو بڑے حادثے سے بچا لیا، تاہم مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے پورے صوبے میں بلڈنگ سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے امدادی کارروائیوں میں شامل ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ 5 منٹ رسپانس ٹائم: 25 منزلہ عمارت میں آگ بجھانے کے لیے ریسکیو اداروں کا پہنچنا قابلِ فخر ہے۔انہوں نے کہاکہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بیسمنٹ میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے عمل کی خود نگرانی کی۔ ان کاکہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کے پورے فائر فائٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لیے فوری فنڈز جاری کیے جائیں گے۔
مریم نواز نے کراچی کے سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے لیے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرہ خاندانوں کی ہر طرح سے مدد کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ آگ لگنے کے حادثات میں جاں بحق افراد کے ورثا کو کم از کم ایک، ایک کروڑ روپے معاوضہ ملنا چاہیے۔
وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو واضح ہدایات جاری کیں کہ ایمرجنسی راستوں میں حائل تجاوزات کو فوری ہٹایا جائے تاکہ ریسکیو آپریشن میں تاخیر نہ ہو۔ بوائلرز اور برقی آلات کی جانچ پڑتال کا باقاعدہ نظام بنایا جائے۔تمام کمرشل اور بلند و بالا عمارتوں میں فائر الارم اور فرسٹ ایڈ کٹس کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے مزید کہا کہ حکومت نے سیلاب اور دیگر آفات میں جس ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا، وہی جذبہ اب شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں نظر آنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button