نئی دہلی:بھارتی فضائیہ نے 1963 سے خدمات انجام دینے والے مگ 21 طیاروں کو 19 ستمبر 2025 کو مستقل طور پر غیر فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 876 میں سے تقریباً 490 طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں ’اُڑتے تابوت‘ کا نام ملا۔
بھارت ان کی جگہ ’تیزس مارک1 اے‘ طیارے متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے، لیکن ترسیل میں تاخیر کی وجہ سے فضائیہ کی جنگی صلاحیت کم ہو سکتی ہے، خاص طور پر خطے میں بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر۔ مگ 21 کی ریٹائرمنٹ کا پروگرام 19 ستمبر کو چندی گڑھ میں منعقد ہوگا جہاں 1963 میں یہ طیارے بھارت پہنچے تھے۔
0 59 Less than a minute




