کراچی:کراچی کے کئی علاقوں میں بارش سے موسم تو خوشگوار ہو گیا، مگر ملک کے دیگر حصوں میں مون سون بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
گلستان جوہر، قائد آباد، نیو کراچی اور ملیر میں بوندا باندی اور بارش سے موسم میں ٹھنڈک آ گئی ہے۔
این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے سے نچلے درجے کا سیلاب آ سکتا ہے۔ شہریوں کو احتیاط اور ضلعی انتظامیہ کو پیشگی انتظامات کی ہدایت دی گئی ہے۔
0 20 Less than a minute




